1 y ·Translate

ہر ماں کو ایسا فوٹو سنبھال کر رکھنا چاہیے
تا کہ جب بیٹا بڑا صاحب بن کر یہ کہے کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے تو وہ اس کو دکھائے اور بتائے کہ پیٹ میں آنے سے لیکر کمانے تک کا سفر جو طے کیا ہے وہ یہاں سے ہو کر بھی گزرا ہےاور سیکڑوں راتیں ایسی گزری جو تیری وجہ سے جاگ کر گزاریں اور ایک رات تو تم اتنے بیمار ہو گئے تھے کہ وہ رات آج تک نہیں بھولتی
ماں بتائے کہ بیٹا سخت سردی کی ٹھٹھرتی کئ راتیں ایسی گزری میرے لعل میں نے تجھے خشک بستر پر سلایا اور خود تیرے پیشاب کیے ہوے ٹھنڈے بستر پر لیٹ گئی تا کہ میرا بیٹا سردی کی وجہ سے بیمار نا پڑ جائے
ماں بتائے کہ بچے تم کبھی کبھی ڈر جاتے تھے تو میں تمہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا کرتی تھی وہ کسی نے کہا تھا
مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
اک روز میں نے کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
گھروں میں اختلافات ہونا بچوں اور بڑوں کے خیالات کا آپس میں نا ملنا کوئی بڑی بات نہیں یہ زندگی کا حصہ ہے
لیکن اس کی آڑ میں ہمیں اپنے بڑوں کی بے ادبی اور گستاخی سے بچنا چاہیے
کیونکہ والدین کی ناراضگی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے اور والدین کی خوشنودی اللہ تعالٰی کی خوشنودی ہے
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہم سب کو والدین کا اطاعت گزار بنائے

image