🌿🪷 *کس کس پہ لعنت ھے؟* 🪷🌿

*عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے كہا كہ*

💕میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے:میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور كہا : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! یقینا اللہ عزوجل نے شراب پر، اسے كشید كروانے والے پر، كشید كرنے والے پر، پینے والے پر، اٹھانے والے پر، جس كی طرف لے جائی جائے اس پر، بیچنے والے پر، خریدنے والے پر، پلانے والے پر اور طلب كرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔