1 y ·Translate

شوگر کے مریضوں کے لئے ماہ رمضان کی ہدایات

۱- شوگر کے مریض افطاری سے سحری تک بہت زیادہ پانی پئیں۔
۲- شوگر چیک کرنے کا بہترین اوقات افطاری اور سحری کے ۲ گھنٹے بعد اور دن کے ۱۲ بج ہیں۔
۳- ان اوقات میں شوگر ۱۰۰ سے ۲۰۰ کے درمیان ہونا چاہئے۔
۴- اگر شوگر ۷۰ سے کم یا ۳۰۰ سے زیادہ ہو تو روزہ افطار کر لینا زیادہ مناسب ہے۔
۵- شوگر چیک کرنے یا افطاری سے پہلے انسولین لگنے سے روزہ خراب نہیں ہوتا۔
۶- دن میں دو بار انسولین لگانے والے مریض صبح کے یونٹس افطاری سے پہلے اور رات کے یونٹس آدھے کر کے سحری سے پہلے لگائیں۔
۷- روزے کی حالت میں سخت جسمانی مشقت سے پرہیز کریں البتہ مغرب کے بعد آپ چہل قدمی یا ورزش کر سکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کا شوگر کسی بھی وقت اگر ۷۰ سے کم ہو جاۓ تو روزہ افطار کر لینا انتہائی ضروری ہے۔ ایسا نہ کرنا آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں آپ بیہوش ہو سکتے ہیں اور آپ کا روزہ خود بخود ٹوٹ جائےگا۔ روزے کے دوران کسی بھی وقت اگر آپ کی طبیعت خراب ہو جاۓ تو فوراً اپنا شوگر چیک کر لیں۔

شوگر کے مریض اور رمضان میں خوراک

۱- کھجور(۱ سے ۲) کے ساتھ روزہ افطار کر سکتے ہیں۔
۲- پانی یا نمکین لسّی حسب ضرورت۳سے ۴ گلاس اےیک ساتھ پی سکتے ہیں۔
۳- دہی، دہی بھلے یا چنا چاٹ حسب ضرورت کھا سکتے ہیں۔
۴- کوئی بھی شوگر فری یا گڑ والی شربت ہرگز نہ پئیں۔
۵- ساری غذائیں ایک ساتھ نہ کھائیں بلکہ کچھ مغرب کی نماز سے پہلے کھائیں اور کچھ نماز کے بعد کھائیں۔
۶۔ تلی ہوئی اشياء پکوڑے، سموسے وغیرہ بلکل نہ کھائیں۔
۷- فروٹ چاٹ بغیر چینی، ملائی کے ایک کپ تک کھا سکتے ہیں۔

وہ مریض جن کےلئے روزہ نہ رکھنا بہتر ہے

۱۔ جن کو شوگر کے کم ہونے کا پتہ نہ چلتا ہو۔
۲۔ وہ مریض جو پچھلے تین ماہ کے اندر شوگر کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے ایمرجنسی گئے ہو۔
٣- حاملہ خواتین جو انسولین لگاتی ہوں۔
۴- جن کا شوگر کنٹرول نہ ہو، خاص طور سے ٹائپ ون والے۔
۵- وہ مریض جن کے گردے خراب ہوں اور ڈائلیسیز پہ ہو۔
۶- شوگر کے وہ مریض جو دل یا فالج کے بھی مریض ہو۔
#rougee
#xrge
#crypto
#pakistan
#diabetic
#originalcontent
#imagessourcegoggle

image